(ویب ڈیسک) پاک فوج نے عمران خان کے الزامات مسترد کردئیے اور کہا ہے کہ حکومت ادارےاورافسرکی ہتک عزت پرقانونی کارروائی کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ادارے،خاص کر سینئر آرمی افسر کے خلاف بےبنیاد ،غیر ذمہ دارانہ الزامات ناقابل قبول ہیں،کسی کوبھی ادارےیاافسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی،حکومت سےدرخواست کی گئی ہےمعاملےکی تحقیقات کرے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حکومت ادارےاورافسرکی ہتک عزت پرقانونی کارروائی کرے،حکومت جھوٹے الزامات کےذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہاگیا ہے کہ اگر رینک اینڈ فائل کی عزت، وقار، حفاظت کو مذموم مقاصد کیلئے فضول الزامات کے ذریعے داغدار کیا جاتا رہا تو ادارہ ہر قیمت پر افسروں اور جوانوں کی حفاظت کرے گا، چاہے کچھ ہو جائے۔