ویب ڈیسک: افریقا میں جنگل کے بادشاہ نے ایک دو دفعہ تو نظرانداز کیا لیکن تیسری دفعہ بھی جب سیاح باز نہ آیا تو صرف ایک دھاڑ تھی ، صرف ایک دھاڑ جس سے سیاح کا پیشاب نکل گیا اور اس میں کھڑکی تک بند نہ کرنے کی ہمت رہی ۔
افریقہ کے سیرینگیٹی نیشنل پارک کی ویڈیو میں ایک سیاح نے بس کی کھڑکی کھول کر شیر کو چھونے کی کوشش کی ۔ شیر نے نظر انداز کیا لیکن جب سیاح نے ہاتھ میں کیمرہ لئے پھر شیر کو چھونے کی کوشش کی تو شیر پھر شیر ہے شیر نے زور سے دھاڑا تو خوف کے مارے سیاح کی حالت خراب ہوگئی۔
سیاح کے ساتھیوں نے بھی اسے اس حرکت سے منع کیا تھا مگر وہ باز نہ آیا تاہم شیر نے ایسا سبق سکھایا جو اسے لمبے عرصے تک یادرہے گا۔