انٹر اور بی ایس میں داخلہ لینے والے طلبا کیلئے اچھی خبر

BS and Intermediate admission
کیپشن: Students
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:  پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ سپیشل امتحان دینے والے طلباء بھی ریگولر داخلے حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز کے داخلوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

انٹرمیڈیٹ کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کر دی گئی سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز میں داخلوں کی تاریخ 15 دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔ تبدیل شدہ شیڈول کے باعث سپیشل امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء بھی داخلہ لے سکیں گے۔ سپیشل امتحان دینے والے طلباء کی سہولت کیلئے داخلوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلوں کیلئے 10 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بی ایس آنرز میں اوپن میرٹ کوٹہ سیلف فنانس/سیلف سپورٹ سکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلے ہوں گے۔ آرکیٹکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن ویژول کمیونکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن ، سرامکس ڈیزائن شامل ہیں۔

میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی اور کلچرل سٹڈیز میں داخلے ہوں گے۔ نیشنل کالج آف آرٹس نے اپنی ویب سائٹ پر داخلوں کی اہلیت کی تمام تفصیلات جاری کر دی ہے۔