ویب ڈیسک: پٹرول کی قیمت میں اضافے کی گونج سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں، اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ایوانوں میں حکومتی ارکان اور وزرا کی تعداد انتہائی کم تھی اور دونوں ایوانوں کے اجلاس اپوزیشن کے احتجاج کے بعد کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے
پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ملتوی کر دیے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینٹر بہرمند خان تنگی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سائیکل پر اجلاس میں پہنچے۔
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) November 5, 2021
پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیے pic.twitter.com/7SMpsT6DI2
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ ’رات کے اندھیرے میں پیٹرول کا بم گرایا گیا ہے۔ ریلیف پیکج کی بالکل سمجھ نہیں آئی۔ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔
اپوزیشن بالخصوص خواتین ارکان پلے کارڈ اٹھائے ان کے عقب میں کھڑی احتجاج کرتی رہیں۔پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کورم کورم کے نعرے بلند کیے۔ جس پرمسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کورم کی نشان دہی کر دی۔ گنتی کرنے پر کورم کم نکلا جس پر اجلاس پیر کی شام چھ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔