ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو 'فیڈر' دینے کی ویڈیو وائرل

Shoaib Malik Sania Mirza
کیپشن: Shoaib Malik - Sania Mirza
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو 'فیڈر' دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس وقت ٹی 20 ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنی تصاویر اور ویڈیو گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں محمد حفیظ،حسن علی اور عماد وسیم کی بیگمات کے ساتھ بھی ثانیہ مرزا نے اپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔

اب ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی دلچپسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بچوں کی طرح معصومانہ انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ثانیہ مرزا اپنا ہاتھ بڑھاتی ہیں تو قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اپنے بیٹے کی دودھ پینے کی  فیڈر بوتل  کو اہلیہ کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جارہا ہے کہ کس طرح شادی کے 11 سال بعد بھی دونوں بچوں کے سے انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ شرارتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے، اذہان سال 2018 میں پیدا ہوا تھا۔