بینک روڈ (قیصر کھوکھر، علی ساہی) مذہبی تنظیم کا مارچ لاہور پولیس کے گلے پڑ گیا، پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، بزدار سرکار میں ساتواں سی سی پی او تبدیل کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے کئی ڈی پی اوز، لاہور کے ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت 12 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہورعمران کشورایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کردیئے گئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان ننکانہ تعینات، ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک ڈی پی اومیانوالی تعینات، ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال تعینات کر دیا گیا، محمد وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شہزادہ سلطان کو تعینات کردیا گیا۔
ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم سی پی او کو رپورٹ کا حکم دیدیا گیا، بلال ظفرشیخ کوڈی پی او حافظ آباد اور بلال افتخار کو ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیا گیا، ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کا حکم دیدیا گیا، آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر زجبکہ شیر اکبر کو آرپی او بہاولپورتعینات کردیا گیا، مرزا فاران بیگ کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ اور محمد احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کیا گیا ہے، اطہراسماعیل امجد کو سی پی او راولپنڈی، کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا کو آرپی او سرگودھا، عمران احمر کو آرپی او گوجرانوالہ، محمد وقاص نذیر کو آر پی او ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے جبکہ آرپی او گوجرانوالہ راؤ عبدالکریم کو ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی تعینات کر دیا گیا۔