(سعید احمد سعید) پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کے لئے اچھی خبر، سعودی ایوی ایشن نے تمام ائرلائنز کو عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی۔
سعودی حکومت نے پی آئی اے سمیت تمام ممالک کی ائیرلائینز کو عمرہ زائرین سعودیہ لانے کی اجازت دے دی، سعودی عرب کی جنرل اتھارٹٰی برائے سول ایوی ایشن گاکا نے آج باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے،تمام ائرلائنزحکام کو جاری نوٹیفکیشن میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔
احکامات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ائیر لائن کی ذمہ داری ہو گی، وزٹ ویزا سمیت عمرہ زائرین کے لئے متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، کورونا وبا کے دوران عائد پابندی کے بعد غیر ملکی ائرلائنز کو آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔