ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضبط شدہ گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں نیلام کرنے کا فیصلہ

ضبط شدہ گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں نیلام کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ  : قومی احتساب بیورو(نیب) نے مختلف کیسز میں ضبط شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نیب لاہور نے 12گاڑیوں اور ایک موٹرسائیکلز  کی نیلامی کےلئے اشتہار جاری کردیا۔

ایک رپورٹ  کے مطابق گاڑیوں کی نیلامی 18نومبر کو نیب لاہور آفس میں ہوگی،اشتہار میں کہاگیاہے کہ گاڑی کی بولی میں شرکت کرنے والے افراد کو 50ہزار زر ضمانت جمع کرانا ہوگی ، موٹر سائیکل کی بولی میں شرکت کرنے والے افراد کو 10ہزار زر ضمانت جمع کرانا ہوگی۔

دوسری جانب شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارآویزاں کردیئے گئے۔ ایڈمن جج احتساب عدالت نے اشتہاری کی کارروائی کاحکم دیاتھا،عدم پیشی کی بنا پر نصرت شہباز کے خلاف کاررروائی کاحکم دیاگیا،نوٹس کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود نصرت شہبازگرفتار نہیں ہوئیں ،نصرت شہبازشریف کی منقولہ او غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer