ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال ایسی نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کردیئے جائیں۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی آن لائن ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم، سیکرٹریز سکولز و محکمہ ہائیر ایجوکیشن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے، وزرائے تعلیم کانفرنس میں تین نکاتی ایجنڈے کورونا کی صورتحال، موسم سرما کی تعطیلات اور تعلیمی سال اپریل سے اگست منتقل کرنے پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، شرکاء نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع کرنے پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صوبے بھر کے سکول جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ سکول دوبارہ بند کرنے کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، کورونا وائرس کے حوالے صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، طلبا اور اساتذہ کو اس وبا سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 5 فیصد ہوگئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی، اب تک  پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 بلوچستان میں 16 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 20 ہزار 694 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer