ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے لاکھوں طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری

سکولوں کے لاکھوں طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکولوں کے لاکھوں طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری ،حکومت نے قومی خزانے کے منہ کھول دیے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ سال سے پرائمری اسکول کے طلبا و طالبات کو وسیلہ تعلیم کے تحت سہ ماہی وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایاکہ منصوبے کے تحت ہر تین ماہ بعد لڑکیوں کو 2000 روپے اور لڑکوں کو 1500 روپے دیے جائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ احساس گریجویٹ پورٹل 30 نومبر 2020 تک کھلا ہے جس پر  اہل طلبہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

یاد رہے ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پنجاب میں 50 کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈ سے رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ کے اجراء کا اعلان  کردیا ، کہتے ہیں کہ25 کروڑ روپے کی رقم سے پوزیشن ہولڈر طلبا کو وظائف دئیے جائیں گے، صوبہ بھر میں میٹرک پاس کرنیوالے غریب اور نادار طلبا کو مزید پڑھائی کیلئے رحمت اللعالمین سکالرشپ دی جائے گی اور ان طلبہ و طالبات کی فیس اور رہائش کیلئے مالی معاونت کی جائے گی، ہر سال ربیع الاول میں 50 کروڑ کے ابتدائی فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔


انہوں نے کہاکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام سکالرز کیلئے یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمین چیئرز قائم کی جا رہی ہیں، رحمت اللعالمین چیئرز پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی یونیورسٹیوں میں قائم کی جائیں گی، سکالرز کو اسلامی دنیا کے بہترین اداروں میں نبی کریمۖ کی سیرت پر ریسرچ کیلئے سکالر شپ دی جائے گی، محسن انسانیت حضرت محمدۖ کی حیات مبارکہ پر مختصر دستاویزی فلمیں بنائی جائیں گی، بہترین ڈاکومنٹری کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر انگلش اور فرنچ سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کیا جائے گا، مقابلے کے ونر پروڈیوسر کو اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer