لیسکو جی ایس او سرکل میں اندھیر نگری چوپٹ راج

لیسکو جی ایس او سرکل میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(شاہد ندیم سپرا) لیسکو جی ایس او سرکل میں اندھیر نگری چوپٹ راج، مرمت ہونے والے دس پاور ٹرانسفارمر صارفین کو فروخت کرنے کی وجہ سے کمپنی کو اڑھائی کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ 

لیسکو کے گرڈ سسٹم آپریشن سرکل میں پاور ٹرانسفارمرز کی مرمت پر کمپنی کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق گرڈ سٹیشنز کے پاور ٹرانسفارمرز کی مرمت پر دس کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے ہیں، ایک پاور ٹرانسفارمر کی مرمت پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات آئے جبکہ ایک کروڑ روپے میں مرمت ہونیوالا پاور ٹرانسفارمر75 لاکھ روپے میں فروخت ہوگا، اس طرح دس پاور ٹرانسفارمرز بیچنے پر کمپنی کو اڑھائی کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق خراب پاور ٹرانسفارمرز کی مرمت کا کام صرف ایک ہی کمپنی کے سپرد کیا گیا،افسران کی ملی بھگت سے ایک ہی کمپنی کو مرمتی کام دینے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پولیس افسران کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی سے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن تک کی تنخواہیں روکنے اور ماڈل ٹاؤن میں واقع ایس پی سے ایس ایچ او تک کے پولیس دفاتر کی بجلی کاٹنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer