ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نواز شریف کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ تبدیل

میاں نواز شریف کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ہسپتال سے  ڈسچارج کردیا گیا ، لیکن مریم نوازکی ضمانت نہ ہونےکےباعث نوازشریف  کا ڈسچارج نہ ہونےکا فیصلہ .  نوازشریف کو بہتر علاج کیلئے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  کو ہسپتال سے  ڈسچارج کردیا گیا  ہے، لیکن مریم نوازکی ضمانت نہ ہونے کے باعث میاں نوازشریف   نے ڈسچارج نہ ہونےکا فیصلہ  کیا ہے.  نوازشریف کو بہتر علاج کیلئے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جارہا تھا۔ ڈسچارج کےبعدنوازشریف کاسامان بھی پیک کردیاگیا  تھا۔

 پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز  کا کہنا ہے کہ  سابق وزیراعظم کا جنیٹک ٹیسٹ پاکستان میں ممکن نہیں ہے اور نواز شریف کو پلیٹ لیٹس، دل اور شریانوں کا مسئلہ ہے،   جتنا علاج کرسکتے ہیں کررہے ہیں، جامع نگہداشت پاکستان میں ایک چھت تلے ممکن نہیں۔

 نوازشریف فی الحال سروسزہسپتال میں ہی زیرعلاج رہیں گے روبکارجاری نہ ہونےکےباعث مریم نوازبھی سروسزمیں داخل رہیں گی قائدحزب اختلاف شہبازشریف سروسزہسپتال سےواپس روانہ ہوگئے۔

میاں نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی میں منتقلی  کے لئے کمرہ مختص کردیا گیا ہے، پولیس کی ہسپتال میں گشت اور سکیورٹی سخت کردی گئی ہے.

Shazia Bashir

Content Writer