نواز شریف کی زندگی کو خطرہ، بیرون ملک سے علاج کرانے کا امکان

نواز شریف کی زندگی کو خطرہ، بیرون ملک سے علاج کرانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(زاہد چودھری) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ، ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کا علاج بیرون ملک سے کرانے کا مشورہ دے دیا۔

جنیٹک ٹیسٹوں کی سہولت پاکستان میں نہیں، میڈیکل بورڈ نے سٹی 42 کی خبر کی تصدیق کر دی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کیلئے جنیٹک ٹیسٹ کی سہولت نہیں۔شوگر بدستور آؤٹ آف کنٹرول ہے، مزید ٹیسٹ بیرون ملک ہو سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو جنیٹک ٹیسٹ کی سہولت بیرون ملک ہونے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس وقت حالات سفر کے قابل ہے، موجودہ میڈیکل بیلنس زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھا جا سکتا، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے سنگین پیچیدگیاں لاحق ہیں۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک سفر نہیں جاسکتے۔


 
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔