علی ساہی: تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر لاہور سمیت پنجاب میں 25 مقدمات درج اور 159 ملزمان گرفتار، آئی جی پنجاب نے تمام ڈیٹا محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔
تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے احتجاج کے دوران لاہور میں مختلف مقامات پر 11 اور صوبہ بھر میں 25 مقدمات درج کیے گئےجس میں سینکٹروں ملزمان کو شامل کیا گیا۔ املاک اور گاڑیاں توڑنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے سیف سٹی کے کیمروں سے حاصل کی جانے والی تصاویر اور موبائل فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔
دھرنے کے دوران مظاہرین نے 58 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جن میں سے 16 پولیس کی جب کہ 42 پرائیویٹ لوگوں کی تھیں، اس حوالے سے تمام ریکارڈ محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔