وقارگھمن: والٹن روڈ مدینہ کالونی کے رہائشی گیس کی عدم دست یابی پر سراپا احتجاج، کہتے ہیں کھانا بنانے کے لیے مہنگے سلنڈر استعمال کرنا پڑرہے ہیں، سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق رہائشیوں کا کہنا تھا کہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی انکے علاقے سے گیس منہ موڑ لیتی ہے، کھانا بنانے کے وقت گیس بالکل نہیں ہوتی جبکہ رات کے آخری پہر گیس بھیج دی جاتی ہے، جس کا کوئی فائدہ نہیں۔
رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ سوئی گیس اور حکومت گیس کی فراہمی کویقینی بنائے۔ اگر نئے پاکستان میں بھی پرانے مسئلے رہنے ہیں تو حکومت بدلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ مدینہ کالونی کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو جلد فیروزپور روڈ پر احتجاج کرینگے۔