ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹبال میچ، ماریشس نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

فٹبال میچ، ماریشس نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہبازعلی: پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ماریشس کی ویٹرن فٹ بال ٹیم نے دو میچوں کی ویٹرن فٹ بال سیریز اپنے نام کر لی، سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں میچ کا آغاز کیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم نے قدرے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے 70ویں منٹ میں مہمان ٹیم نے گیند کو پاکستان ویٹرن کے گول پوسٹ کی راہ دکھا کر میچ اپنے نام کرلیا۔

 وزیر کھیل پنجاب رائےتیمورخان بھٹی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامارت تقسیم کئے۔            

Shazia Bashir

Content Writer