جیلوں میں نیب زدہ قیدیوں کی ملاقاتوں کا معاملہ، خصوصی ٹیم تشکیل

جیلوں میں نیب زدہ قیدیوں کی ملاقاتوں کا معاملہ، خصوصی ٹیم تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جیل میں نیب ذدہ قیدیوں کی ملاقاتوں بارے محکمہ داخلہ کے خط کا معاملہ، آئی جی جیل خانہ جات نے ڈی آئی جی کی سربراہی میں جیلوں میں چیکنگ کے لیے خصوصی انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نیب کے کسی بھی قیدی کو اضافی سہولت نہ دی جائے اور ملاقات بھی خلاف ضابطہ برداشت نہیں کی جائے گی، قیدیوں کو ان کی کلاس کے مطابق ڈیل کیا جائے۔

جیل میں 30 منٹ سے زائد ملاقات نہ کرائی جائے اور جیل قانون کے مطابق ملاقات شیڈ میں کرائی جائے۔

ڈی آئی جی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو  مختلف جیلوں کے اچانک دورے کرے گی، جیلوں میں نیب کے قیدیوں کو خصوصی سہولیات دیئے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔