زین مدنی: معروف اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر نے راہیں جدا کرلیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق اداکارہ زارا ترین اور اداکار فرحان طاہر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔زارا ترین نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے، نا قابل برداشت اختلافات کے باعث دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر کی شادی 7 نومبر 2021 کو ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ علی طاہر کے بڑے بھائی فرحان طاہر اسٹار ٹریک میں کیپٹن روباؤ اور آئرن مین میں رضا کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔