ویب ڈیسک: لیسکو میں پینشن کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے غبن کا سکینڈل سامنے آ گیا۔
تفصیلات کےمطابق راوی روڈ ڈویژن میں پینشن کلرک و دیگر نے ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر رقم ہتھیا لی۔ بیوہ شفقت عزرہ کے اکاؤنٹ میں 24 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی گئی، سلیم مسیح کے اکاؤنٹ میں بھی 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی۔غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی گزشتہ تین سال کے دوران کی گئی۔
ایف آئی اے نے پینشن کلرک محمد تنویر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ساتھ ہی کرپشن میں ملوث ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 22 کروڑ کا غبن ہوا تھا، اور سمن آباد ڈویژن میں بھی 60 لاکھ روپے کے غبن کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔