چاند کو گرہن لگ گیا

چاند کو گرہن لگ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چاند کو گرہن لگ گیا،آج سال کا پہلا چاند گرہن ہے،چاند گرہن کا  مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جائے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوا ،چاند 10 بج کر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا۔ چاند گرہن کا اختتام 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین سمیت متعدد ایشائی ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔
چاند گرہن پاکستان کے علاوہ  جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گاجب کہ آسٹریلیا، افریقہ، اٹلانٹک اوشن، اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔