ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے کوالانامو ایئر پورٹ کی لفٹ سے گر کر خاتون مسافر جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشین ایئر پورٹ کی لفٹ سے مبینہ طور پرنیچے گر کر خاتون مسافر ہلاک ہو گئی۔ خاتون کی لاش 3 دن بعد بدبو پھیلنے کے باعث ملی۔ خاتون کی شناخت عائشہ سنتا دیوی کے نام سی ہوئی جس کی عمر 38 سال تھی۔
ترجمان ایئر پورٹ کے مطابق چیک کیا تو لفٹ معمول کے مطابق چل رہی تھی، جان بحق ہونے والی خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کے لفٹ سے نیچے گرنے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ خاتون لفٹ کے ایک دروازے سے اندر داخل ہوئی اور کافی دیر تک کھڑے رہنے کے بعد بٹن دباتی رہی اور بعد میں اپنے موبائل فون کو دیکھنے میں مصروف ہو گئی۔ خاتون نے پریشانی کے عالم میں فون کال کی پھر دروازہ کھلنے کا انتظار کرنے لگ گئیں۔ جب دروازہ کھلا اور خاتون باہر نکل رہی تھیں تو دروازے کے باہر خالی جگہ میں گر گئیں اور 3 دن تک لفٹ کی شافٹ پر پڑیں رہیں۔
View this post on Instagram
خاتون کے لواحقین کا کہنا ہےکہ عائشہ نے اپنی بھانجھی کو فون کال کر کے اطلاع دی تھی کہ وہ لفٹ میں مبینہ طور پر پھنس گئی ہیں۔ خاتون کے بھائی راجہ حسیبوان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی معیار کا ہوائی اڈا ہے، اور عملے کی جانب سے دیا گیا جواب نہایت غیر سنجیدہ اور بہت غیر تسلی بخش ہے۔ خاتون کے بھائی نے موت کا ذمہ دار لفٹ کی ناقص سیکیورٹی اقدامات کو ٹھہرا دیا۔
دوسری جانب پولیس نے 12 لوگوں سے اس واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے اور مزید عملے کے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے تاکہ معاملے کی طے تک پہنچا جا سکے اور محترمہ کی موت کی اصل وجہ بھی جانی جا سکے۔