الیکشنزمیں ڈاکٹرزاورنرسز کی ڈیوٹیزلگانے کا فیصلہ

الیکشنزمیں ڈاکٹرزاورنرسز کی ڈیوٹیزلگانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشنزمیں ڈاکٹرزاورنرسز کی ڈیوٹیزلگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میواسپتال اورسروسز اسپتال نے الیکشن کے لیے عملہ دینے سے انکار کردیا۔

لاہورکے دوبڑے اسپتالوں نےمحکمہ صحت پنجاب کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا کہ سروسز اورمیو اسپتال لاہور کے مصروف ترین اسپتال ہیں،اسپتالوں کی ایمرجنسی اوروارڈز ہروقت بھرے رہتے ہیں،اسپتالوں کو پہلے ہی ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کا سامنا ہے، ڈاکٹرز اورعملے کی الیکشن ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

خط میں مزیدکہا گیا کہ روزانہ چھ ہزار تک مریض سروسزاسپتال کی اوپی ڈی میں آتے ہیں،3 ہزار سے زائد ائمرجنسی میں آتے ہیں، الیکشن ڈیوٹی سے اسپتالوں کو آنے والے مریض شدید متاثر ہوں،الیکشن حساس معاملہ ہے،ہیلتھ سٹاف کی ڈیوٹی سے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer