روس اور یوکرین کے نمائندگان گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

روس اور یوکرین کے نمائندگان گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نانیٹرنگ ڈیسک: روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی  کے دوران دونوں ملکوں کے نمائندگان گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی  کے دوران  ہونے والے واقعے کی  ویڈیو وائرل ہے۔ویڈیو  میں یوکرین کے ترجمان کو اسٹیج پر جھنڈا لہراتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم  اس دوران روس کے سینئر ترجمان  اسٹیج پر آکر   یوکرین کے  رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انھوں نے دوتین مکے جڑ دیے، تاہم  وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔

بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی  یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔