ویب ڈیسک: محکمہ سکولز ایجوکیشن کا پنجاب کے سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دینے اور ایجوکیشن موبائل سکولز کیلئے 10موبائل سکول بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کا پنجاب کے تمام سکولوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے تمام سکو ل پر انٹرنیٹ ایجوکیشن کی سہولت بھی ہوگی۔ ایف اے تک کے بچوں کے لئے لیکچر دینے کے لئے ایپ تیار کی گئی ہے۔ ایپ کے لیکچر سے بچوں کو ٹیوشن سے نجات مل جائے گی۔ اس ایپ پر تمام مضامین کے آن لائین لیکچر ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب میں 10موبائل سکول بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن موبائل سکولز کیلئے 10بسیں فراہم کرے گا۔ غریب علاقوں کے بچوں کو یہ موبائل سکول کی سہولت حاصل ہوگی۔ موبائل سکولوں کے لئے فنڈز وفاقی حکومت ادا کرے گی۔