ڈونلڈ ٹرمپ سوال پوچھنے پر آپے سے باہر، صحافی کو طیارے سے نکال دیا

 ڈونلڈ ٹرمپ سوال پوچھنے پر آپے سے باہر، صحافی کو طیارے سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ تلخ سوال پوچھے جانے پر غصے میں آگئے اور صحافی کے موبائل فونز چھین کے اپنے طیارے سے نکال دیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس سے فلوریڈا جانے سے قبل اپنے ذاتی طیارے میں صحافی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ صحافی نے ایک ایسا سوال کیا جس پر وہ بھپر گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کے دونوں موبائل فونز چھین کر اسے طیارے سے اتار دیا۔ انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اس جارحانہ رویے پر حکومتی جماعت اور ناقدین نے سابق صدر پر کڑی تنقید کی۔

 یہ واقعہ 25 مارچ کو ٹیکساس میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا۔ واقعے کی تصدیق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک آڈیو کلپ سے بھی ہوتی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو صحافی پر غصہ کرتے اور طیارے سے نکل جانے کا حکم دیتے سنا جا سکتا ہے۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے کسی بھی واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واکو سٹی ایئر پورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔

اسٹیون چیونگ کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو حقائق کے منافی ہے۔ جس سے سابق صدر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ضرورت پڑی تو اس پر قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات اور نفرت آمیز رویے کی وجہ سے منفی شہرت رکھتے ہیں۔