ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے مارچ میں ہی کہا تھا کہ ہماری حکومت کو خطرہ ہے۔ان خطرات سے عمران خان بھی باخبر تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2ووٹوں کی اکثریت سے بھونڈے طریقے سے حکومت بنائی گئی ہے۔اس طرح حکومت بنا کر عمران خان کو زندہ کردیا۔ سالک اور چیمہ ان سے ہٹ جائیں ان کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ بی اے پی اور ایم کیو ایم نکل جائیں تو یہ ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاہے کہ یہ لوگ سعودی عرب اور یو اے ای گئے انہیں کچھ نہیں ملا۔ یہ غلام حکومت ہے جو کہا جائے گا وہ کریں گے۔اس وزیر اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاریاں کریں۔ بیرونی سازش کے نتائج الٹے پڑ گئے عمران خان پہلے سے زیادہ بڑا لیڈر بن گیا۔حکومت پھنس گئی ہے۔