ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی کراچی یونیورسٹی دہشتگرد حملے کی ایک بار پھر مذمت

امریکا کی کراچی یونیورسٹی دہشتگرد حملے کی ایک بار پھر مذمت
کیپشن: US Reaction On Karachi Blast
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، کراچی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گرد حملے کہیں بھی ہوں اس کی مذمت کرتے ہیں، تعلیمی اور مذہبی مقامات پر حملے زیادہ قابل مذمت ہیں، کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی پہلے بھی مذمت کی تھی، بھارت میں مودی حکومت کی مذہبی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری رہےگا۔بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کئے جانے اور امریکی کمیشن کے مودی حکومت پر پابندیوں کے مطالبے سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے، محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادی کا دفتر ان سفارشات کا جائزہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک خاتون خودکش بمبار نے کراچی یونیورسٹی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ، 3 چینی باشندے اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوا تھا۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔