(سٹی42) گزشتہ سال 2020 کی طرح سال 2021 بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے اچھاثابت نہیں ہورہا کیونکہ اس برس بھی بھارت کے مشہور اداکار اس دنیا میں نہیں رہے،اس بار بھارت کی پنجابی فلموں کے اداکارو ہدایتکار سکھجندر شیرا یوگنڈا میں چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت فلم انڈسٹری کی ایک اور اہم شخصیت کا آج انتقال ہوگیا،بھارت کی پنجابی فلموں کے معروف اداکار و ہدایتکارسکھجندر شیرا یوگنڈا چانک طبیعت بگڑنے پر دم توڑ گئے،بھارتی میڈیا کاکہناتھا کہ سکھجندر شیرا یوگنڈا کوکسی بھی مرض میں مبتلا نہیں تھا سوائے نمونیا کے، گزشتہ ماہ وہ اپنے ایک دوست کو ملنے گئے تو ان کی طبعیت خراب ہوئی،ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلا کے ان کو نمونیا ہوگیا۔
مزید پڑھئے: معروف بھارتی اداکارہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی
اداکار کو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کو علاج ہورہا تھا،آج صبح طبعیت مزید ناساز ہوگئی جو کہ بہتر نہ ہوپائی ،رپورٹس کے مطابق سکھجندر کی میت لانے کیلئے لواحقین کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے تاہم کورونا کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،سکھجندر پنجاب کے مشہور اداکار تھے اور انہوں نے کئی معروف پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کے متعدد ممالک میں تباہی مچارکھی ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مزید شدت آچکی ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں عوامی تحفظ کوملحوظ خاطر رکھتے پابندیاں عائد کی گئیں ہیں،بالی ووڈ کی اہم شخصیات کا کورونا کا شکار ہوچکی ہیں،دوسری جانب بھارتی اداکارہ پیا باجپائی نے بتایا کہ ان کے بھائی کا اب اس دنیا میں نہیں رہے،اداکارہ نے اپنے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ میرا بھائی اب زندہ نہیں رہا۔