(شاہین عتیق)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مصطفی ٹاون پولیس کو گوگی بٹ اور دیگر بارہ ساتھیوں کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔گوگی بٹ کو پولیس نے سخت حفاظت میں عدالت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفی ٹاؤن پولیس نے گوگی بٹ اور دیگر ساتھی عثمان،احمد منیر،وطن خان،عمر زادہ سمیت بارہ ملزمان کو پیش کیا۔ عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،ملزمان سے تفتیش کرنی ہے موقع سے جو افراد فرار ہوے ان کی کیمرے کے ذریعے شناخت کرنی ہے۔
اس موقع پر گوگی بٹ کے وکیل اظہر لطیف ایڈووکیٹ نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور بتایا پولیس نے جھوٹی ایف آئی آر بنائی ہے، ان کو سب کا علم ہے جو اسلحہ لیا ہے وہ لائسنسی ہے اس صورتحال میں ان کا ریمانڈ لینا بنتا ہی نہیں عدالت نے دونوں کے دلائل کے بعد گوگی بٹ اور دیگر بارہ سا تھیوں کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور حکم دیا کہ اب ملزمان کو جمعہ کے روز پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ پولیس نے گوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ، تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں گوگی بٹ اوراسکےساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیاتھا مقدمے میں دہشتگردی،ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقدمہ میں گوگی بٹ،حاجی اشفاق اورمحمدفیاض سمیت13افرادنامزد کئے گئے تھے۔ گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔