ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا احسن اقدام

Energy Department
کیپشن: Energy Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:عید کے بعد سولر پر منتقل ہونیوالے ہسپتالوں کا افتتاح کرنیکا فیصلہ ،وزیر توانائی پنجاب  کاکہنا ہےکہ محکمہ ترقیاتی منصوبوں کا نوے فیصد سے زائد بجٹ خرچ کر چکا ہے۔
  تفصیلات کےمطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ  عیدکےفوراً بعد سولر پر منتقل ہونے والے ہسپتالوں کا افتتاح کیا جائیگا،محکمہ توانائی نے مکمل ہونیوالےمنصوبوں کے افتتاح کے بارے میں حتمی فیصلہ  وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت  اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سی ای او پنجاب تھرمل اختر میئو، ایم ڈی پیکا عدنان مدثر، قائم مقام سی ای او قائداعظم سولر بدرالمنیر، ایم ڈی پی ایم یو عارف منصور قیصرانی، سیکرٹری توانائی عامر جان آن لائن شریک ہوئے۔

اجلاس میں ذیلی اداروں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں،سابقہ بجٹ کی کھپت اورآئندہ فنڈز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر اختر ملک  کاکہنا تھامحکمہ ترقیاتی منصوبوں کا90فیصدسےزائد بجٹ خرچ کر چکاہے۔ عوام کوسستی اورماحول دوست توانائی کی فراہمی یقینی بنا رہےہیں،پیکا کے زیر اہتمام بجلی کےکفایت شعارانہ استعمال پرآگاہی مہم چلا رہےہیں۔

انہوں نے شہریوں سےاپیل کی کہ گرمیوں میں توانائی کاکفایت شعارانہ استعمال کیا جائے،کم بجلی خرچ کرنے والے آلات استعمال کیے جائیں۔اس موقع پروزیرنےسیکرٹری توانائی اور تمام سی ای اوز کی کارکردگی کوبھی سراہا گیا۔