ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موذی وائرس پھر نہ تھما،کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا،ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

موذی وائرس پھر نہ تھما،کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا،ہزاروں نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)شہر میں کورونا وائرس سے اموات میں کچھ کمی ضرور آئی ہے لیکن ہلاکتوں کا سلسلہ تھما نہیں موذی  وائرس مزید کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

  تفصیلات کے مطابق موذی  کورونا وائرس  کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور میں وائرس مزید 19 قیمتی زندگیاں نگل گیا ہے۔ہسپتالوں میں کورونا کے کنفرم مریض کم ہو کر 696 رہ گئے ہیں  لیکن ہلاکتوں کا سلسلہ تھما نہیں۔ ہسپتالوں میں 249 مریض وینٹی لیٹر پر  جبکہ آئی سی یوز کے 83 فیصد بیڈز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 19 اموات ہوئی  ہیں ٹیسٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 907نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی  ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توملک بھر میں  کورونا وائرس کے باعث مزید119 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4ہزار113 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18ہزار429 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ41 ہزار636 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹےمیں44ہزار838 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 492، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔