سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی, سفارش پر تعیناتیاں

school teacher
کیپشن: school teacher
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض :لاہورسمیت پنجاب بھر میں 1585 افسران پرموشن حاصل کرنے کے بعد ایڈجسٹمنٹ کےمنتظر،ترقی پانے والےافسران واساتذہ نےاگلے گریڈ کےحصول کیلئے سفارش پر اپنی تعیناتیاں انتظامی پوسٹوں پر کروانا شروع کردیں۔
  تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی  سامنے آگئی، گریڈ 17 سے20 تک مختلف گریڈز میں  ترقی پانیوالےسینکڑوں اساتذہ وافسران ایڈجسٹمنٹ کےمنتظر ہیں۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں1585افسران پرموشن حاصل کرنےکےبعدایڈجسٹمنٹ کےمنتظر ہیں.لاہور میں 112 افسران واساتذہ پرموشن کے بعد تعیناتیوں کے منتظر ہیں جبکہ افسران واساتذہ تقریباً ایک سال گزر جانےکےبعدبھی ایڈجسٹمنٹ حاصل نہیں  کرسکے۔اساتذہ نے سیس کھلنےسےقبل ہی اپنی ترقی حاصل کرنے کیلئے انتظامی عہدوں پر سفارش پر اپنی تعیناتیاں کروانا شروع کروادیں تھی۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیس اوپن ہونےپرتبادلوں کیلئے آپشنز ہی فراہم نہیں  کیےجا تے ، محکمہ سکول ایجوکیشن ترقی پانےوالے سینئر اساتذہ کی ترجیحی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کرے،پی آئی ٹی بی حکام کا کہنا ہے کہ سکول انفرمیشن سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں کو وقتاً فوقتاً ہر ممکن طور پر دور کیا جارہا ہے۔