آرٹسٹ سپورٹ فنڈ، ن لیگ بے بنیاد بیان بازی کر رہی ہے: ترجمان پنجاب حکومت

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ، ن لیگ بے بنیاد بیان بازی کر رہی ہے: ترجمان پنجاب حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:ترجمان پنجاب حکومتa نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری کی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے بے بنیاد بیان بازی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے آرٹسٹ ہمارے صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں.
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایل بیان مین کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عہدہ سنبھالتے ہی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی از سر نو حکمت عملی کے احکامات جاری کئے. محکمہ اطلاعت و ثقافت نے نظام کو آٹومیٹڈ بنانے اور آرٹسٹس کی درخواستوں کی سکروٹنی سے فنڈز ٹرانسفر تک کے مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے پہلے سال جامع حکمت عملی تشکیل دی.

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سابق دور میں آرٹسٹس کی ماہانہ مالی امداد کا میکینزم موجود نہ تھا. ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے پچھلے دور میں 20 ہزار روپے ماہانہ مالی امداد پانچ سال تو کیا 2 ماہ بھی لگاتار نہ مختص ہوئی اور نہ ادا کی گئی. یہ کریڈٹ بزدار حکومت کو جاتا ہے کہ ایک شفاف نظام کے ذریعے اب ماہانہ کی بنیاد پر فنکاروں کی مالی امداد کی جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ رواں سال تقسیم کئے جانے والے چیکس مستحق فنکاروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے گئے جن میں 30 ہزار سے 1 لاکھ تک کی امداد شامل ہے. وزیر اعلی کی جانب سے آج 3000 فنکاروں کیلئے 15 سے 20 ہزار روپے کی مالی امداد کا علان کوویڈ 19 سے پھیلنے والے معاشی بحران کے تناظر میں کیا گیا ہے.
 خیال رہے کہ اس سے پولے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ شکر ہے دو ماہ بعد پنجاب حکومت کو مستحق فنکاروں کا بھی خیال آگیا ،عثمان بزدار کی جانب مستحق فنکاروں کیلئے پیکج کی منظوری دینا سیاسی شبدہ بازی ہے۔