ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پنجاب پوسٹ کورونا سرمایہ کاری پروگرام کے لیے اجلاس

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پنجاب پوسٹ کورونا سرمایہ کاری پروگرام کے لیے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت پنجاب پوسٹ کورونا سرمایہ کاری پروگرام کے تحت چھوٹے قرضوں کی فراہمی، ایس ایم ایز، دیہی کاروبار اور زرعی شعبہ کی مالی معاونت کے لیے اجلاس ہوا۔
محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری فنانس، چیئرمین پی اینڈ ڈی، صدر بنک آف پنجاب ظفر محمود، صدراخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر الماس حیدر اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔وزیر خزانہ نے اجلاس یے شرکاء کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب صوبے کی جانب سے کورونا سے متاثرہ سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مربوط منصوبہ بندی کے تحت تمام شعبہ جات کا احاطہ کر رہی ہے، اس ضمن میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لیے اداروں کو مالی معاونت کی فراہمی پرغور کیا جا رہا ہے،وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیکج کے تحت چھوٹے گھروں کی تعمیر، دیہی کاروبار اور زرعی شعبہ کی بحالی کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی،اس مقصد کے لیے اخوت اور بنک آف پنجاب کی خدمات حاصل کی جائیں گی،اجلاس میں بنک آف پنجاب اور اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے مائیکرو فنانسنگ اور ایس ایم ایزکی مالی معاونت کے حوالے سے تجاویز اور لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔