ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) سیشن کورٹ میں مشہور ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوئری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے صندل خٹک کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں ایک بار پھر صندل خٹک کے وکیل مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے مہلت فراہم کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

صندل خٹک نے ایف آئی اے انکوائری کے خلاف موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی شہری اور ٹک ٹاک سٹار ہوں۔ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ ایف آئی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28 اکتوبر پھر 5 نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے نے نوٹس کی وجوہات، شکایت اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیا جارہا ہے۔ صندل خٹک نے استدعا کی کہ عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ میں گزشتہ سماعت پر حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے اور عدالتی حکم عدالی کرنے پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔

عدالت نےدونوں سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔