ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 شہریوں کو قتل کرنیوالابہروپیاگرفتار

5 شہریوں کو قتل کرنیوالابہروپیاگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں لاک ڈاون اور   رمضان میں جرائم بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر اہلکاروں کی تعیناتی کی جارہی ہے،سی آئی اے صدر ڈویژن نے پانچ شہریوں کو دوران مالش قتل کرنے والابہروپیااعجاز عرف ججی گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزم اعجازاپنے ساتھیوں کے ہمراہ مالشیے کے روپ میں مختلف پارکوں میں واردات کی نیت سے گھومتا تھا۔ملزم اعجاز اپنے ساتھیوں کیساتھ آسان ٹارگٹ کو تلاش کرتا تھا۔ملزم شہری کو مالش کے لیے سنسان جگہ پرجانے کے لیے آمادہ کرتاتھا۔ ملزمان دوران مالش شہریوں کو گردن کا منکا توڑ کر یا چھریوں کے وار کر کے قتل کردیتے تھے۔ملزمان قتل کرنے کے بعد نعش کو وہیں چھوڑ دیتے اورموبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو جاتے تھے۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، شادباغ، اسلامپورہ اور ضلع راولپنڈی میں 5شہریوں کو قتل کرنے کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہےدیگر 2ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے، جنوری سے ابتک  قتل کی 120 وارداتیں، 12 کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر  قتل کیا گیا۔ گزشتہ دنوں شاد باغ میں تاجر سے دس لاکھ، شاہدرہ میں نوجوان سے ڈیڑھ لاکھ، لیاقت آباد میں کیشیئر حافظ فاروق کو لوٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی سٹریٹ کریمنلز نے خوف پھیلائے رکھا، جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈاکوؤں نے تقریباً ایک ماہ کے عرصے میں مزاحمت پرچار افراد کو  قتل کر دیا۔

 کاروباری بندش کے دنوں میں بھی 124 افراد  ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مال سے محروم ہوئے، جبکہ لاک ڈاون سے قبل 15 دنوں میں 164 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اسی طرح گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی 312 وارداتیں لاک ڈاؤن کے دوران ہی رپورٹ ہوئیں۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer