ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا دفاتر کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بننے لگے

نادرا دفاتر کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بننے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی : نادرا دفاتر کے باہر رش بے قابو ہوگیا،شہریوں نے سماجی فاصلے کے اصول کو بھی  ہوا میں اڑادیا۔دفاتر کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بننے لگے۔

شملہ پہاڑی نادرا سنٹر کے باہر انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے آنے والوں کادوسرے روز بھی رش,ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی سوشل ڈسٹینسنگ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام,نادرا سنٹرز کے باہر دھکم پیل کا سلسلہ بھی جاری رہا-


امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے نادرا سنٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی-نادرا سنٹر کے باہر قطاروں میں کھڑے افراد نے احتیاطی تدابیر کا دامن چھوڑدیا,پولیس اہلکار بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئے،احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر قطاروں میں جُڑ کرکھڑے ہونے سے سائلین میں بڑے پیمانے پر کورونا پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا،سائلین بھی غیر موثر انتظامات کا رونا روتے رہے-


نادرا سنٹرز آنے والے سائلین کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم کیلئے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کروانے آئے ہیں-عوام کے پُر زور مطالبہ پر نادرا سنٹرز کھول دیئے گئے ہیں تاہم ناقص انتظامات کے باعث سائلین,نادرا کے عملہ,ڈیوٹی پر موجود گارڈز اور پولیس اہلکاروں میں بڑے پیمانے پر کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے  پھیل رہا ہے ، پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز،  قیدی، بچے ،بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 698  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 20ہزار 884 تک پہنچ گئی، اب تک کورونا وائرس کے باعث 476 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں, کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لاہور شہر متاثر ہوا، جہاں گزشتہ 5 روز میں 1124 کیسز کا اضافہ ہوا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer