( فہد بھٹی)لاہور کے علاقے آؤٹ فال روڈ پر پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ گودام کے بیسمنٹ میں لگی جس کی وجہ سے قابو پانے میں مشکلات آرہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آؤٹ فال روڈ پر پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو کی جانب سے آگ بجھانے کے لئے کارروائی جاری ہے۔ آگ گودام میں کیسے لگی تاحال اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیسمنٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ریسکیو ٹیم کا کہاتھا کہ جلد آگ پر قابو پالیا جائے گا ۔
گزشتہ ماہ بندروڈ کے علاقہ آمین پارک میں الیکٹریکل سامان بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا,بند روڈ پر موجود الیکٹرانک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری میں تیار کیا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا, آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سات منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا, تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تھا, فیکٹری مالک کا کہناتھا کہ اسے آگ لگنے کی اطلاع ایک گھنٹے بعداطلاع ملی جبکہ وقتی طور پر وجوہات شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔
یادرہے کہ ایساہی ایک واقعہ شاہدرہ میں پیش آیا تھا جہاں صوفے بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی, لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا تھا، ریسکیوکی5گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ آگ کو بجھانے میں ریسکیو کی5گاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔