ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا وائرس کے حملے تیز، کنفرم مریضوں کی تعداد 2881ہوگئی

لاہور میں کورونا وائرس کے حملے تیز، کنفرم مریضوں کی تعداد 2881ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ ( زاہد چودھری، سعود بٹ) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والے خطرناک کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس 2 لاکھ 48 ہزار 5 سو افراد کی زندگیاں نگل چکا جبکہ 35 لاکھ 82 ہزار 804 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز،  قیدی، بچے بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 698  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 21ہزار 241 تک پہنچ گئی، اب تک کورونا وائرس کے باعث 486افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لاہور شہر متاثر ہوا، جہاں گزشتہ 6 روز میں 1474 کیسز کا اضافہ ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے491 مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 8133ہو گئی،  لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 350 نئے مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد 2532 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 51 روز میں  144 افراد کورونا سے دم توڑ چکے ہیں، 2680 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک کل 101897 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ایران سے آئے زائرین میں دو ہفتے سے، تبلیغی جماعت کے ارکان میں 5 دن سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، اب عام شہریوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں رحمت العالمین سوشل سکیورٹی کارڈیالوجی ہسپتال میں تعینات 29 سالہ خاتون نرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل ہسپتال میں زیر علاج 45 سالہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت آنے پر نرس سوشل سکیورٹی ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، رحمت العالمین کارڈیالوجی میں کام کرنے والے سٹاف میں مزید مریضوں کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بیرون ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

واضح رہےکہ24 مارچ سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 43 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer