برائلر گوشت کتنے روپے کلو ہوگیا،جانئے

برائلر گوشت کتنے روپے کلو ہوگیا،جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں کمی  کے باعث  قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔برائلرمرغی کا گوشت5 روپےمہنگا ہوگیا۔ فارمی انڈے 97 روپے  فی درجن پر مستحکم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے،رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہوگیا مگر مہنگائی نہ تھم سکی۔زندہ مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 179 روپے کلو میں فروخت،مرغی کا گوشت 5 روپےاضافے کے بعد 260 روپے فی کلو ہونے لگا۔تین روز میں مرغی کا گوشت 53 روپے فی کلو مہنگا ہوا دوسری جانب  فارمی انڈے 97 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔ تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث  قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی  قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روززندہ مرغی 22 روپے  اضافے کے بعد 176 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 32 روپے اضافے کے بعد 255 روپے فی کلو کاتھااور  فارمی انڈے 97 روپے  فی درجن پرمستحکم رہے۔ گزشتہ ماہ  شہر میں برائلر کی  قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28 روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا  لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی۔

دوسری طرف ماہ رمضان کا پہلا عشرہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہےلیکن شہر میں منافع خور مافیا کو لگام نہ ڈالی جا سکی اور شہر میں سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانی قیمت پر سبزیوں اور پھلوں کی دھڑلے سے فروخت جاری رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لیموں 400 سے 500 روپے، آلو 60 سے 70 روپے، پیاز 50 سے 60 روپے، لہسن 300 ، ادرک 400 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہ آسکی۔

یاد رہے کہ ماہ رمضان میں شہر میں منافع خور مافیا  بھی سرگرم ہیں اور خوف کدا بھول چکے ہیں۔سرکاری نرخنامے کی نظر انداز کرتےہوئے مختلف قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer