ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد ماہ رمضان کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ ملک بھر سے شہادتیں موصول نہ ہونے پر حتمی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ایوان اوقاف کی بالائی ممزل پر ہونے والے زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی، اجلاس میں علامہ مقصود احمد قادری، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مفتی انتخاب احمد سمیت محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض شاد شریک ہوئے۔ لاہور میں چاند نظر آنے کا آخری وقت 7 بج کر 13 منٹ تھا تاہم اس دوران ایوان اوقاف کی چھت پر چاند دیکھنے کے لیے علما و اکابرین موجود تھے مگر لاہور اور اس کے گردونواح میں چاند نظر نہیں آیا۔

چاند نظر آنے کا وقت ختم ہونے کے بعد اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا مقصود احمد قادری نے ملک و قوم کی سلامتی و برکت کے لیے دعا کروائی۔