ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

48 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

48 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) رائیونڈ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، مقتول کی شناخت بحریہ ٹاؤن کے اطہر جمیل کے نام سے ہوئی، فرانزک اور پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے۔

پولیس کے مطابق مقتول رائیونڈ کے علاقے میں گاڑی میں زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ گاڑی اندر سے لاک تھی۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے گاڑی کے شیشے توڑ کر گاڑی کو کھولا اور زخمی شخص کو باہر نکال کر فوری ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ گاڑی کی چابی بھی گاڑی کے اندر موجود تھی اور اطہر جمیل کے دائیں ہاتھ میں پسٹل موجود تھا جس سے ایک ہی گولی فائر ہوئی جس کا خول بھی گاڑی کے اندر سے برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق اطہر جمیل کی عمر تقریبا 48 سال تھی جو کہ بحریہ ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ زندگی کا خاتمہ کرلینے والے شخص کے لواحقین کو بھی تلاش کر لیا گیا ہے۔