ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی موجیں ختم، آئی جی پنجاب نے ایکشن لے لیا

پولیس کی موجیں ختم، آئی جی پنجاب نے ایکشن لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کاغذی جنرل ہولڈاپس لگنے لگے، آئی جی پنجاب  نے ایکشن لے لیا، سی سی پی اوسمیت آرپی اوز کو جنرل ہولڈاپس پرعملدر آمد کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پولیس کی ناکہ بندی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوگئی ہے۔ آئی جی کیپٹن رعارف نوازنے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہورسمیت تمام آر پی اوزاورڈی پی اوز کو جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

خصوصی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں جب بھی آئی جی پنجاب کی جانب سے خصوصی ناکہ بندی کا حکم دیا جاتا ہے، توعملدرآمدکی بجائے کاغذی کارروائی کی جاتی ہے۔

آئی جی پنجاب  نے کہا ہے کہ  آئندہ سے جنرل ہولڈ اپ کی کال پرسختی سے عملدر آمد کیا جائے، کسی بھی ناکہ پر متعلقہ افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر موجود  نہ ہوں تو انکے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔