گراں فروشی پر پانچ دن میں ساڑھے پانچ سو گرفتاریاں؛ چیف سیکرٹری نے مکمل کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

Granfrosh arrested, Price control, Punjab government, Chief Secretary Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کے  چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے  ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت  کر دی۔

منگل کے روز لاہور میں ایک خصوصی اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے  کہا کہ اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ  عوام کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ سرکاری اہلکار اس ترجیح پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔  چیف سیکرٹری نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مرتب کر کے انہیں پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں تمام اضلاع میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ پیش کیا گیا۔ سیکرٹری صنعت اور متعلقہ افسران نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ روز میں پرائس مجسٹریٹوں نے تقریباڈیڑھ لاکھ دوکانوں وغیرہ کا معائنہ کیا۔ گرانفروشی پر 180مقدمات درج کئے اور 566 افراد  کو  گرفتار  کیا۔ اس خصوصی اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، صنعت، خوراک، زراعت کے سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی ور متعلقہ افسران  براہ راست شریک ہوئے جب کہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔