ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں کتنے گھنٹے کام کرنا ہوگا ؟ اوقات کار جاری

رمضان المبارک میں کتنے گھنٹے کام کرنا ہوگا ؟ اوقات کار جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک میں دفاتر، پبلک اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔

 متحدہ عرب امارات کی وزیر ہیومن ریسورس کی جانب سے کہنا تھا کہ رمضان کے پیش نظر نجی اداروں میں کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کی گئی ہے۔ کمپنیز حدود میں رہتے ہوئے مخصوص اوقات بھی طے کر سکتی ہیں۔پبلک سیکٹرز کے ملازمین کے حوالے سے بھی اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین کیلئے دفاتر صبح 9 بجے کھلیں گے اور دوپہر ڈھائی بجے بند ہوں گے۔ہفتے میں 4 دن یعنی پیر سے جمعرات تک جبکہ جمعے کو 3 گھنٹے 9 سے 12 بجے تک اوقات مختص کیے گئے ہیں، واضح رہے اماراتی ماہرین کے مطابق رمضان کا آغاز12 مارچ 2024 سے ہوسکتا ہے۔

 دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک منصوبے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ میں مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔ مناسک کی آسان ادائیگی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔

 حرمین انتظامیہ کا یہ مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے اماموں کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔ٍ
 

Ansa Awais

Content Writer