ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس،  لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت جمع نہ ہو سکی

imran khan,City42
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں جمع نہ ہو سکی، فوادچودھری اور وکلا کی ٹیم درخواست ضمانت جمع کروائے بغیر روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری اور وکلا کی ٹیم چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت جمع کرانے کیلئے ہائیکورٹ پہنچی، لاہور ہائیکورٹ میں عملہ موجود نہ ہونے کے باعث فواد چودھری اور وکلا کو داخلے کی اجازت نہ ملی ،عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست ضمانت ہائیکورٹ سکیورٹی عملے کو دینے کی کوشش کی،ہائیکورٹ سکیورٹی عملے نے درخواست ضمانت وصول کرنے کا اختیار نہ ہونے کے باعث درخواست وصول نہ کی ، پولیس اہلکار نے درخواست وکیل کو واپس کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرا دائرہ اختیار نہیں،آج اتوار ہے اور کوئی عملہ موجود نہیں۔