لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز

لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر علی اکبر) لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، رواں سال پہلی مرتبہ جشن بہاراں کی تقریبات پورے شہر میں ہونگی، جشن بہاراں 2023 کا افتتاح نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کریں گے، جشن بہاراں کی تقریبات 12 مارچ تک جاری رہیں گی۔

لاہور میں جشنِ بہاراں آج 5 مارچ سے 12 مارچ تک منایا جائیگا، رواں سال پہلی مرتبہ جشن بہاراں کی تقریبات پورے شہر میں ہونگی۔ جشن بہاراں کو پی ایچ اے ،محکمہ اطلاعات و ثقافت، ضلعی انتظامیہ، والڈ سٹی اتھارٹی،ایل ڈی اے، پنجاب سپورٹس بورڈ، روڈا مل کر کروا رہے ہیں۔

جشن بہاراں 2023 کی تقریبات ایکسپو سینٹر ، گریٹراقبال پارک، جیلانی پارک، نیشنل ہسٹری میوزیم، ہاکی سٹیڈیم، شاہی قلعہ میں منعقد ہونگی۔ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب آج جیلانی پارک میں ہوگی، جشن بہاراں 2023 کا افتتاح نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کریں گے، جشن بہاراں میلے میں ثقافتی، دستکاری اور کھانوں کے سٹالز ہونگے۔ ان تمام ا یونٹس میں شہریوں کیلئے انٹری بالکل مفت ہوگی۔