امریکا میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی

امریکا میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی
کیپشن: Tiktok Ban In USA
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا  نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختصر ویڈیوز کیلئے استعمال ہونے والی چین کی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک ( TikTok ) کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے رواں ہفتے اعلان کیا کہ سرکاری اداروں کے پاس 30 دن ہیں کہ وہ سرکاری ڈیوائسز اور الیکٹرونک آلات سے ٹک ٹاک ایپلی کیشن ڈیلیٹ کردیں۔

دوسری جانب امریکی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور نے صدر جو بائیڈن کو چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے اختیارات دینے کا بل منظور کر لیا۔صدر بائیڈن  کو حاصل ہونے والے اختیارات کے تحت وہ ٹک ٹاک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا سکیں گے۔ امریکی قانون سازوں نے 16 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے ٹک ٹاک پر پابندی کے صدارتی اختیار کا بل منظور کیا ہے۔

کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین مائیکل میک کاول کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ امریکا کی 50 ریاستوں میں سے نصف نے پہلے ہی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل کینیڈا کی حکومت کی جانب سے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔