ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز (Hamza Shehbaz )کا آئندہ ہفتے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز وطن واپس آکر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ حمزہ شہباز اپنی والدہ اور بیٹی کے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے ورکرز کنونشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔