ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے انتہائی قدم اٹھا لیا

Race course,man burnt himself
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ریس کورس کے علاقے میں بیوی سے جھگڑا ہونے پر شہری نے دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کر لی ، امدادی ٹیموں نے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق خود سوزی کا واقعہ محلہ قربان لائنز میں پیش آیا، جہاں 42 سالہ رمضان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے گلی میں نکل کر اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی تاہم متاثرہ شہری کو ریسکیو 1122 نے ہنگامی بنیادوں پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رمضان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کے اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا۔ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر رمضان نے یہ قدم اٹھایا ۔